اسرائیل کاغزہ کے واحدکیتھولک چرچ پرحملہ، 2افراد ہلاک، پادری سمیت متعدد زخمی

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشل ٹائمز)اسرائیل فوج نے غزہ کے واحد کیتھولک چرچ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ پادری فادر گیبریل رومانیلی سمیت متعدد افرادزخمی ہوگئے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں لاطینی آرکیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملے میں ہولی فیملی چرچ کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ال اہلی عرب اسپتال کے قائم مقام ڈائریکٹر کےمطابق زخمیوں میں ایک معذور بچہ، 2 خواتین اور ایک بزرگ شہری شامل ہیں جبکہ 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔عینی شاہد نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی ٹینکوں کی جانب سے چرچ پر شدید شیلنگ کی گئی۔اسرائیلی حملےکے وقت چرچ میں اسرائیلی نسل کشی کے خاتمے اور خطے میں امن کے لیے دعا کی جارہی تھی۔اسرائیلی فوج کا نشانہ بننے والے اس چرچ میں اُن مسیحیوں اور مسلمانوں نے پناہ لے رکھی تھی جو اسرائیلی حملوں میں گھروں سے محروم ہوگئے تھے۔کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو کی واقعے کی شدید مذمتکیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور چرچ پر اسرائیلی حملے میں جاں بحق اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ اُنہیں امید ہے کہ خطے امن کے لیے فریقین کے درمیان جلد بات چیت کا آغاز ہوجائےگا۔
اٹلی کی وزیراعظم کا اظہار افسوس
اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے واقعے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بمباری کے دوران ہولی فیملی چرچ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مہینوں سے جاری اسرائیلی حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فوجی کارروائی ایسے اقدامات کا جواز نہیں بن سکتی۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر