انگلینڈ میں ووٹ ڈالنے کے اہل افراد کی عمر 16 سال کرنے کا منصوبہ پیش

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشل ٹائمز)برطانوی حکومت نے شہریوں کے لیے ووٹ ڈالنےکی عمرکوکم کرنےکا منصوبہ پیش کردیا جس کے بعد انگلینڈ میں 16 اور17 برس کےافراد بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔
برطانوی نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نوجوان پہلے ہی معاشرے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، نوجوان کام کرتے ہیں، ٹیکس دیتے ہیں، فوج میں خدمات انجام دیتے ہیں، نوجوانوں کاحق ہے کہ وہ اُن معاملات پر رائے دے سکیں جو اُنہیں متاثر کرتے ہیں، حکومت 16 اور 17 سال کے نوجوانوں کو ووٹ دینے کا حق دینےکا وعدہ پورا کررہی ہے۔برطانوی وزیر برائے جمہوریت روشن آرا علی کا کہنا ہے کہ ووٹرکی عمرکم کرنےکامعاملہ نئے الیکشن بل کاحصہ ہوگا، اس تبدیلی کا مقصد نوجوانوں کی آواز کو سننا یقینی بنانا ہے، عمرکی حد کم ہونے سے 15لاکھ مزید افراد ووٹ ڈال سکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں ووٹ ڈالنے کی عمرپہلے ہی 16 برس ہے۔برطانوی پارلیمنٹ انتخابات، انگلینڈ کےلوکل الیکشن اور ناردرن آئرلینڈ الیکشن کے لیے ووٹ ڈالنےکی عمر 18 برس ہے، برطانیہ میں 1969 میں ووٹ ڈالنےکی عمرکی حد کو 21 برس سےکم کرکے 18 برس کیاگیاتھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لیے عمر کی حد 16 برس کرنا لیبر پارٹی کے منشور کا حصہ تھا لیکن اسے بادشاہ کی تقریر کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر