گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور تمام صوبوں میں دانش سکولوں جیسے معیاری تعلیمی مراکز کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (نیشل ٹائمز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور تمام صوبوں میں دانش سکولوں جیسے معیاری تعلیمی مراکز کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبوں بالخصوص صاف پانی، بجلی، مواصلات، تعلیم کے منصوبوں میں شفافیت کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، تاخیر کے شکار منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی ڈاکٹر احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو تکمیل شدہ ترقیاتی منصوبوں اور رواں مالی سال میں جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پورے ملک میں مواصلات، آئی ٹی، آبی ذخائر، بجلی، تعلیمی مراکز، ہسپتالوں جیسے متعدد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور نئے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ مکمل اور تکمیل کے قریب منصوبوں میں اعلیٰ معیار یقینی بنانے کے لئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرائی جائے، تمام منصوبوں میں عوامی سہولت کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تاخیر کے شکار منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور تمام صوبوں میں وفاق کی جانب سے دانش سکولوں جیسے معیاری تعلیمی مراکز کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، تعلیمی مراکز رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کا انتہائی اہم حصہ ہیں جس کا مقصد معاشی طور پر کمزور طبقے کے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم و تربیت، یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آبی ذخائر ملکی سالمیت کا محور ہیں اور اس کے لئے متعدد منصوبے زیر تعمیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارکس کی تعمیر سے پاکستان خطے و عالمی سطح پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے ایک اہم معاشی مرکز بنے گا، سپیشل اکنامک زونز کی تعمیر حکومت پاکستان کے ملکی معیشت کے وژن کا کلیدی عنصر ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر