وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد و راولپنڈی میں صاف پانی کی فراہمی، آبی ذخائر کو آلودہ ہونے سے روکنے ، اسلام آباد کو پانی کی فراہمی کا مربوط نظام قائم کرنے کیلئےٹاسک فورس کی شکیل

اسلام آباد (نیشل ٹائمز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد و راولپنڈی کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی، موجودہ ذخائر کو سیوریج کے پانی سے آلودہ ہونے سے روکنے ، اسلام آباد کو مختلف ڈیمز سے پانی کی فراہمی اور واٹر سپلائی کا مربوط نظام قائم کرنے کیلئےٹاسک فورس تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سی ڈی اے بارش کے پانی سے زیر زمین ذخیرہ کو ری چارج کرنے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کرے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں اسلام آباد و ملحقہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے نظام کے حوالے سے جائزہ اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا ۔اجلاس میں وفاقی وزرا سید محسن رضا نقوی ، میاں محمد معین وٹو اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد و راولپنڈی کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی، موجودہ ذخائر کو سیوریج کے پانی سے آلودہ ہونے سے روکنے ، اسلام آباد کو مختلف ڈیمز سے پانی کی فراہمی اور واٹر سپلائی کا مربوط نظام قائم کرنے کیلئےٹاسک فورس تشکیل دی گئی۔ وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے جبکہ سی ڈی اے، واپڈا، اریگیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور دیگر متعلقہ اداروں کے ارکان ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بارش کے پانی سے زیر زمین پانی کے ذخیرہ کو ری چارج کرنے کیلئے سی ڈی اے جامع لائحہ عمل پیش کرے،راول ڈیم سے ملحقہ آبادیوں اور ڈیم میں گرنے والے نالوں پر کچی آبادیوں سے نکلنے والی سیوریج سے ڈیم کی آلودگی کے سدباب کیلئے نظام بنایا جائے،غیر قانونی و کچی آبادیوں سے نکلنے والے سیوریج کیلئے واٹر ٹریٹمنٹ کا نظام جلد قائم کیا جائے۔وزیراعظم نے تربیلا، خانپور و دیگر ڈیمز سے اسلام آباد کیلئے متفقہ طور پر منظور شدہ پانی کو گھروں تک پہنچانے کیلئے واٹر سپلائی کا نظام جلد قائم کرنے اور اسلام آباد و ملحقہ علاقوں کیلئے واٹر بورڈ کی تشکیل کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ۔اجلاس کو اسلام آباد میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے قائم ٹاسک فورس کےلئے تجاویز پیش کی گئیں ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کو راول، تربیلا اور خانپور ڈیم سے متفقہ طور پر منظور شدہ پانی کی فراہمی کیلئے سپلائی سسٹم کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اجلاس کو ملحقہ علاقوں میں متعدد ڈیمز کی تعمیر پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور ان ڈیمز سے اسلام آباد کو پانی کی فراہمی کیلئے واٹر سپلائی کے نظام کی تجاویز و لائحہ عمل بھی پیش کیا گیا۔وزیر اعظم کو اجلاس میں مجوزہ واٹر بورڈ کے قیام کے ساتھ ساتھ اس کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بورڈ پانی کے موجودہ و آئندہ ذخائر کے انتظام، پانی کی گھروں تک فراہمی کے طریقہ کار، پانی کی سٹیک ہولڈرز کے مابین تقسیم و متعلقہ اقدامات کا انتظام سنبھالے گا۔اجلاس کو سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کی کچی آبادیوں سے سیوریج کے اخراج کی وجہ سے پانی کے ذخائر کی آلودگی روکنے کے حوالے سے اقدامات پر بھی جائزہ پیش کیا گیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر