زرعی شعبے کے ترقی کےلئے چھوٹے کسانوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا زرعی ترقی کیلئے منصوبہ بندی اورایگری فنانسنگ بارے جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد (نیشل ٹائمز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چھوٹے کسانو ں کو آسان شرائط پر قرض کی فراہمی کے لئے لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی شعبے کے ترقی کےلئے چھوٹے کسانوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی زرعی ترقی کیلئے منصوبہ بندی اورایگری فنانسنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، رانا تنویر حسین، وزیر اعظم کے مشیر محمد علی، وزرائے مملکت بلال اظہر کیانی، عبدالرحمن کانجو، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد، چیف کوآرڈینیٹر مشرف زیدی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم نے درمیانے اور چھوٹے پیمانے کی زرعی سرگرمیوں کیلئے آسان شرائط پر قرض کی فراہمی کے حوالے سے لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 12 ایکڑ سے کم زمین والے کسانوں کو جدید زرعی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہئے، پاکستان کی ترقی زرعی شعبے اور کسانوں کی پیداوار کی ویلیو ایڈیشن سے مشروط ہے، زرعی شعبے کی ترقی کیلئے چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کسانوں کو جدید زرعی آلات، مصنوعی ذہانت اور معیاری بیج کیلئے آسان شرائط پر قرض کی فراہمی کیلئے لائحہ عمل پیش کرنے ،کسانوں کی اجناس کی پراسیسنگ سے برآمدات کے قابل اشیاء کی تیاری کیلئے چھوٹے پیمانے کی صنعتی مشینری تک رسائی کے حوالے سے بھی جامع منصوبہ بندی کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کسانوں کو جدید زرعی آلات، معیاری بیج کی فراہمی، مصنوعی ذہانت، پانی کے بہتر استعمال، آن فارم سمال انڈسٹری اور دیگر سہولیات کیلئے اصلاحات کے عمل کو تیز کر رہی ہے،زرعی اجناس کی پراسیسنگ سے برآمدات میں اضافے کیلئے کسانوں کو درکار سہولیات و تربیت کیلئے اقدامات کو بھی اصلاحات میں شامل کیا جا رہا ہے۔اجلاس کو زرعی شعبے کی جاری اصلاحات کے ساتھ ساتھ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی کارکردگی اور کسانوں کو دئیے جانے والے قرضوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم نے رواں ماہ کے اختتام تک کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی اور ایگری فنانسنگ کے شعبے میں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نظام متعارف کروانے کیلئے جامع منصوبہ بندی تشکیل دے کر پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر