چین اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطح کے ماحولیاتی اور موسمیاتی مکالمے کا انعقاد

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے بیجنگ میں یورپی کمیشن کی ایگزیکٹو نائب صدر ٹیریسا ربیرا کے ساتھ چھٹا چین-یورپی یونین اعلیٰ سطح ماحولیاتی و موسمیاتی مکالمہ مشترکہ طور پر منعقد کیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ شوئے شیانگ نے فریقین پر زور دیا کہ وہ اپنے رہنماؤں کی تزویراتی رہنمائی میں ماحولیاتی اور موسمیاتی امور پر عملی تعاون کو مضبوط کریں اور چین، یورپی یونین اور دنیا میں پائیدار ترقی کے لئے مزید موثر کردار ادا کریں۔
ڈنگ نے کہا کہ چین ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ چین نے اس حوالے سے کئی عملی اقدامات مرتب اور نافذ کئے ہیں اور اپنی معیشت اور سماجی ترقی کی جامع ماحول دوست منتقلی میں نمایاں نتائج حاصل کئے ہیں۔
ڈنگ نے کہا کہ چین ماحول دوست اور کم کاربن ترقی کو بھرپور طریقے سے فروغ دے گا اور عالمی ماحولیاتی و موسمیاتی نظم و نسق میں موثر شرکت کے لئے اقدامات کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مکالمے اور تبادلے کو برقرار رکھنے، زیادہ اتفاق رائے پیدا کرنے اور ماحول دوست شراکت داری کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔
ربیرا نے کہا کہ یورپی یونین چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے موجودہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی خواہاں ہے۔ یورپی یونین نئے مواقع تلاش کرنے، کثیرجہتی اصولوں پر کاربند رہنے اور پیرس معاہدے پر موثر عملدرآمد کو فروغ دینے کی بھی خواہش مند ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر