اسرائیل کے شامی دارالحکومت پر فضائی حملے، وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا

دمشق(نیشل ٹائمز) اسرائیل فوج نے شامی دارالحکومت پر شدید فضائی حملوں میں شامی وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عرب میڈیا کی براہ راست نشریات میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نیتجے میں ہونے والا نقصان دیکھا جاسکتا ہے ۔خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے دمشق میں صدارتی محل کے قریب بھی فضائی حملے کیے گئے۔شامی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق دمشق پر اسرائیلی حملوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں تاہم خبررساں ایجنسی کی جانب سے اس حوالے سے تعداد نہیں بتائی گئی۔اسرائیلی وزیر دفاع نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شامی ٹی وی چینل کی نشریات کی ویڈیو شیئر کی ہے جس کے پس منظر میں دھماکہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘شدید حملے شروع ہوچکے ہیں‘ ۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر