بھارت: چلتی بس میں خاتون کے ہاں بچے کا جنم ، شوہر نے بچے کو بس سے نیچے پھینک دیا

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشل ٹائمز) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 19 سالہ لڑکی نے چلتی بس میں ایک بچے کو جنم دے کر نیچے پھینک دیا جس سے نومولود ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پربھنی شہر میں پیش آیا جہاں لڑکی نے چلتی سلیپر کوچ میں ایک بچے کو جنم دیا۔بعد ازاں خاتون کا شوہر ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص نے اس بچے کو بس کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا جس کے نتیجے میں بچہ ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ چلتی بس سے کپڑے میں لپٹی کسی چیز کو پھینکنے کا واقعہ نیچے کھڑے شہری نے بغور دیکھا، جب شہری نے اس کپڑے کے قریب جاکر دیکھا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کپڑے میں ایک نومولود ہے اس کے بعد شہری نے پولیس کو اطلاع دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی شناخت ریتیکا دھیرے کے نام سے ہوئی جو سلیپر کوچ میں الطاف شیخ نامی شخص کے ساتھ پونے سے پربھنی جا رہی تھی جب کہ خاتون نے بھی الطاف کو اپنا شوہر بتایا ہے۔رپورٹ کے مطابق خاتون سفر کے دوران حاملہ تھی جس نے چلتی بس میں بچے کو جنم دیا لیکن اس کے مبینہ شوہر نے بچے کو بس سے پھینک دیا، واقعے کے بعد پیٹرولنگ ڈیوٹی پر موجود پولیس ٹیم نے بس کو روک کر خاتون اور اس کے مبینہ شوہر کو حراست میں لے لیا۔تفتیش کے دوران جوڑے نے بتایا کہ وہ بچے کی پرورش کرنے سے قاصر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے نومولود کو پھینک دیا اور بچے کی موت سڑک پر پھینکنے کے بعد ہوئی۔پولیس کے مطابق دھیرے اور الطاف دونوں کا تعلق پربھنی سے ہے اور وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے پونے میں مقیم ہیں، دونوں نے میاں بیوی ہونے کا دعویٰ کیا ہے لیکن ان کے پاس کوئی قانونی دستاویز نہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر