قلات کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ اور دستی بم حملہ، 3 مسافرجاں بحق

ویب ڈیسک(نیشل ٹائمزقلات کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ اور دستی بم حملے کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ قلات کے قریب فائرنگ کی گئی ہے جس کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایاکہ دہشت گردوں کے حملے میں 3 مسافرجاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں دو مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کوڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ سکیورٹی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال قلات میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،سرچ آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز حملہ آوروں کا تعاقب کررہی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر