بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مون سون بارشوں سے تباہی، ہلاکتیں 106 ہوگئیں

بھارت(نیشل ٹائمز)ریاست ہماچل پردیش میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک 106 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ ریاست ہماچل پردیش میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ 20 جون سے جاری ہے جس کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ایس ڈی ایم اے کے مطابق 20 جون سے 15 جولائی کے دوران ہونے والی بارشوں سے 106 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس میں سے 62 افراد کی اموات لینڈسلائیڈنگ، سیلاب، کلاؤڈ برسٹ، ڈوبنے اور کرنٹ لگنے سے ہوئی جب کہ اسی دوران مزید 44 افراد سڑک حادثات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔انتظامیہ نے انسانی جانوں کے ضیاع کے علاوہ املاک اور بنیادی ڈھانچے کو ہونے والے وسیع نقصان پر بھی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 293 سے زیادہ پکے اور 91 کچے مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ تقریباً 850 ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی اور 81 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ہے جس میں سڑکیں، پانی کی فراہمی کا اسٹرکچر، بجلی کا بنیادی ڈھانچہ، صحت اور تعلیم کی عمارتیں شامل ہیں۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کے پیش نظر عوام سے الرٹ رہنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر