وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد(نیشل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں ملکی اہم معاملات سے متعلق 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں پاکستان اور عرب ریاستوں کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کی منظوری دی جائے گی، جس کا مقصد دو طرفہ تجارتی روابط کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔اجلاس کے دوران سی کارگو شپنگ ڈاکومنٹس بل 2025 کے مسودے کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے جو بحری تجارتی عمل کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، وفاقی کابینہ غیر رجسٹرڈ ادویات کی درآمد کی اجازت میں توسیع کی منظوری دے گی تاکہ عوام کو ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔کابینہ اجلاس میں ای او بی آئی پنشن میں یکم جنوری 2025 سے 15 فیصد اضافے کی منظوری بھی متوقع ہے، جس کا مقصد بزرگ شہریوں کو مالی ریلیف فراہم کرنا ہے، اس کے علاوہ، قومی کینیبِس کنٹرول اور ریگولیٹری پالیسی 2025 پیش کی جائے گی۔اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی جبکہ دیگر اہم قومی امور بھی زیر بحث آئیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر