شام کے دروز اکثریتی شہرسویدا میں جنگ بندی کے بعد شامی فوج نے شہر میں پوزیشن سنبھال لی

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشل ٹائمز)شام کے دروز اکثریتی شہر سویدا میں دو روز سےجاری فسادات کے بعد دروز رہنماوں کی منظوری سے شامی فوج نے سویدا میں پوزیشن سنبھال لی۔
شامی وزیردفاع نے سویدا میں سیزفائرکا اعلان بھی کردیا، تاہم شہر کے مضافات میں جھڑپیں جاری ہیں اور مزید فوجی دستے تعینات کیے جا رہے ہیں۔شامی وزارتِ دفاع اور وزارت داخلہ نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی اور شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔شامی سرکاری میڈیا کےمطابق سویدا پر اسرائیلی حملے ہورہےہیں، اسرائیلی وزیراعظم اور وزیردفاع کا کہناہے کہ اسرائیلی فوج کو سویدا میں شامی فوج او ر ان کے ہتھیاروں کو نشانہ بنانےکے احکامات دے دیےگئےہیں۔بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل شامی دروز برادری کو نقصان پہنچانے سے شامی حکومت کو روکنے اور شام سے ملحقہ سرحدی علاقے کو غیر فوجی زون بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔سویدا میں ہونے والے نسلی فسادات میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 99 افراد ہلاک ہوچکے ہیں،ہلاک ہونے والے بیشترافراد دروز فرقے کے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق مسلح راہ زنی کے بعد شروع ہونے والی جھڑپیں مقامی دروز فرقے اور بدو قبائل کے درمیان نسلی فسادات میں تبدیل ہوگئی تھیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر