ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کا انکار: حکومت نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے لیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد: حکومت نے درآمدی چینی پر ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کے انکار کے بعد چینی کی درآمد کے لیے جاری کیا جانے والا ٹینڈر واپس لے لیا۔
جیو نیوز کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے کر 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا نظرثانی ٹینڈر جاری کیا ہے۔اس حوالے سے انٹرنیشنل سپلائرز سے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لیے 22 جولائی تک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا حتمی فیصلہ کیا تھا جس کے لیے تمام ڈیوٹیز معاف کردی تھیں اور ٹی سی پی نے 11 جولائی کو 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر جاری کیا تھا۔تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دیے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
چینی کی ایکس مل قیمت پہلےکے مقابلے زیادہ مقرر
دوسری جانب چینی کی درآمد کی اجازت کے باوجودچینی کی ایکس مل قیمت پہلےکے مقابلے زیادہ مقرر کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ چینی کی برآمدکی اجازت کے وقت مقررہ قیمت کے مقابلے ایکس مل قیمت میں 25 روپےکلو کا اضافہ ہوا ہے، اس سال مارچ میں حکومتی اعلان کردہ قیمت کے مقابلے ایکس مل قیمت میں 6 روپے کلو اضافہ ہوا ہے۔کابینہ دستاویزکے مطابق وفاقی حکومت نے جون24 میں چینی کی ایکس مل قیمت 140روپے فی کلو مقرر کی تھی اور مارچ 25 میں حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت 159 روپےکلو مقررکی جب کہ حکومت نے شوگرملوں کے ساتھ چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپےکلو مقررکی ہے۔وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے گزشتہ روز چینی کی نئی ایکس مل قیمت مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہےکہ حکومت نےجون 2024 میں چینی برآمد کرنے کی منظوری کا عمل شروع کیا تھا، حکومت نے جون تا اکتوبر2024 مجموعی طور پرساڑھے7 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر