پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے معطل ارکان کیخلاف مزید کارروائی روک دی گئی

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائیاں روک دی گئیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی اور اپوزیشن اراکین میں مذاکرات نتیجہ خیز ہونے تک اسپیکرملک احمد خان نے اسمبلی سیکرٹریٹ اور حکومتی ارکان کو ہدایات کی ہے کہ اپوزیشن کے خلاف مزید کارروائی نہ کی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اپوزیشن کے 10 معطل ارکان سےتوڑپھوڑ کےالزام میں جرمانہ وصولی کی کارروائی اور تنخواہوں سے جرمانے کی رقم کاٹنے کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔اس سے قبل اپوزیشن کے معطل ارکان پراسپیکر نے توڑ پھوڑ کے الزام میں 20 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کے مزید 9 چیئرمینوں کو عہدوں سے ہٹانے کی عدم اعتماد کی تحاریک بھی روک دی گئی ہیں تاہم اپوزیشن کے 4 چیئرمین کو عہدوں سے پہلے ہٹایا جا چکا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر