ائیر انڈیا طیارہ حادثہ: ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد کمپنی سی ای او کا ملازمین کو تجاویز پر مبنی خط

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز) احمد آباد میں مسافر بردار طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پر ائیر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو کا بھی ردعمل سامنے آگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر انڈیا کے سی ای او کیمبل ولسن نے نشاندہی کی کہ AI171 کے حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں تباہ شدہ طیارے یا اس کے انجن میں کسی قسم کا کوئی مکینیکل یا مینٹیننس کا مسئلہ نہیں ملاسی ای او ائیر انڈیا کے یہ ریمارکس ائیر لائن کے ملازمین کو لکھے گئے ایک خط میں سامنے آئے جس میں میڈیا کی قیاس آرائیوں، افواہوں اور نظریات کی تردید کی گئی ہے جو گزشتہ چند ہفتوں میں سامنے آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی قیاس آرائیوں پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے میں تجویز کرتا ہوں کہ ہم یہ نوٹ کریں کہ ابتدائی رپورٹ میں ہوائی جہاز یا انجنوں کے ساتھ کوئی مکینیکل یا مینٹیننس کے مسائل نہیں پائے گئے، مینٹیننس مکمل تھی، ایندھن کے معیار میں کوئی مسئلہ نہیں تھا اور ٹیک آف رول میں کوئی غیر معمولی بات نہیں تھی، پائلٹس کی طبی حالت سے متعلق بھی کوئی غیر معمولی بات نہیں تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیو رو کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حادثہ دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث پیش آیا ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایندھن کنٹرول کرنے والے دونوں سوئچز ایک سیکنڈ کے فرق سے یکے بعد دیگرے “CUTOFF” پوزیشن میں چلے گئے تھے ، ایندھن کی سپلائی منقطع ہونے سے انجن بند ہوا اور جہاز نیچے آنے لگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جون میں بھارتی شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں 260 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر