ایران سے جنگ میں نیتن یاہو نے جادو ٹونے کا سہارا لیا: ایرانی صحافی کا دعویٰ

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز) ایرانی صحافی اور سابق ایڈیٹر نے دعویٰ کیا ہےکہ جنگ کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جادو ٹونے اور جنات کا سہارا لیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایران کی پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ اخبار ’ جوان‘ کے سابق ایڈیٹر عبد اللہ گنجی نے ٹوئٹ کی کہ اسرائیل نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران ’جادو اور مافوق الفطرت ارواح‘ کا استعمال کیا۔عبد اللہ گنجی کے مطابق اسرائیل سے حالیہ جنگ کے دوران ایران میں یہ عجیب وغریب واقعہ پیش آیا۔عبد اللہ گنجی کی ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا کہ ’اسرائیل سے جنگ کے دوران تہران کی سڑکوں پر کاغذ کے چند ٹکڑے ملے تھے جن میں یہودی علامتوں والے تعویذ موجود تھے، غزہ جنگ کے پہلے سال میں نیتن یاہو کی جادوئی ماہرین سے ملاقات سے متعلق بھی خبریں لیک ہوئی تھیں‘۔عبد اللہ گنجی کی ٹوئٹ پر موساد فارسی نامی آفیشل اکاؤنٹ سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کی گئی کہ’ منشیات کا استعمال اور جنوں سے گفتگو کسی ملک کے سرابراہ کیلئے مناسب نہیں ہے‘۔بعد ازاں اقوام متحدہ میں اسرائیلی عہدیدار ولید گدبان نے موساد کی پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی ’ جن، بھوت تو ہر جگہ موجود ہیں‘ ۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر