اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی اور علاقائی معاملات پر ترکیے اور پاکستان کا مؤقف ایک ہے۔
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کے ساتھ اسلام آباد میں مشترکا پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں ترکیے کے تجربات سے مستفید ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکیے اور پاکستان کی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے، پاک ترک دفاعی کمیٹیوں کا اجلاس ستمبر میں ہوگا۔ اس موقع پر ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیے کے تعلقات کو ادارہ جاتی شراکت داری میں تبدیل کیا جارہا ہے، دونوں ملکوں نے اقتصادی امور، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا۔ ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیے باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
عالمی اور علاقائی معاملات پر ترکیے اور پاکستان کا مؤقف ایک ہے: اسحاق ڈار
