سوات واقعے میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنے آئی ہے: چیئرمین انسپیکشن ٹیم کا عدالت میں اعتراف

پشاور(نیشنل ٹائمز) چیئرمین انسپیکشن ٹیم سانحہ سوات نے ہائیکورٹ میں اعتراف کیا ہےکہ سوات واقعے میں مختلف محکوں کی کوتاہی سامنے آئی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ میں سانحہ سوات سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران متعلقہ افسران نے عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیئرمین انسپیکشن ٹیم سانحہ سوات نے عدالت کو بتایا کہ دریائے سوات واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنےآئی ہے، اس پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کا تعین جلد کیا جائے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے عدالت میں موجود کمشنر ہزارہ سے سوال کیا کہ ہزارہ میں سیاحوں کے تحفظ کےلیے کیا اقدامات کیے ہیں؟ میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں کیا انتظامات ہیں؟ اس پر کشمنر ہزارہ نے جواب دیا کہ دفعہ 144 نافذ ہے، تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری ہے، نتھیاگلی اسپتال میں اضافی عملہ تعینات کیا ہے۔ عدالت نے سوال کیا کہ سوات واقعے کے بعد ایمرجنسی رسپانس کےکیا انتظامات ہیں؟ خدانخواستہ کچھ ہو جائےتو کیا ڈرون سے فوری رسپانس ممکن ہے؟ کمشنر ہزارہ نے کہا کہ ڈرون حاصل کیے ہیں جولائف جیکٹس پہنچاسکتے ہیں۔عدالت نے ہدایت کی کہ ڈرونز کو ٹیسٹ کریں، آزمائشی مشق کریں، دیکھیں کتنی دیر میں ایمرجنسی میں پہنچ سکتےہیں کہیں عین وقت پرناکام نہ ہوں۔ چیف جسٹس نے مزید ہدایت کی کہ سیاحوں کو محفوظ ماحول اور سکیورٹی فراہم کریں، اس پر آر پی او ہزارہ نے کہا کہ پولیس اور ریسکیو آپس میں کوآرڈینیشن میں ہیں۔بعد ازاں عدالت نے کمشنر مالاکنڈ اور آر پی او کو ہدایت کی کہ دونوں افسران رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں اور سانحہ سوات سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کی جائے۔
ڈی جی ریسکیو انکوائری کمیٹی میں پیش
دوسری جانب سانحہ سوات کی انکوائری کمیٹی میں ڈی جی ریسکیو پیش ہوئے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ جس وقت واقعہ ہوا آپ کہاں تھے؟ ریسکیو اہلکاروں نے سیلاب میں پھنسے افراد کوبچانےکیلئےکیاکیا؟خیبرپختونخوا ریسکیو کے ڈی جی شاہ فہد نے جواب دیا کہ وہ اس وقت پشاور میں تھے، 27 جون کو سوات میں مختلف مقامات پرسیلاب میں پھنسےافراد کو بچانےکیلئےآپریشنز کیے، ریسکیو آپریشنز کےدوران درجنوں افراد کو بچایا گیا، 9 بج کر 45 منٹ پر کال موصول ہوئی اور ایمبولینس موقع پرپہنچی تاہم ایمرجنسی کی نوعیت الگ تھی۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کی جگہ پرغوطہ خور،کشتی اوردیگرسامان بھیجا، غوطہ خوروں نے مینگورہ بائی پاس روڈ کے قریب دریائےسوات سے3 سیاحوں کوبچایا جب کہ سوات واقعےکےبعدریسکیواہلکاروں کومعطل کیاگیا اور اس حوالے سے انٹرنل انکوائری بھی جاری ہے۔



  تازہ ترین   
گورنر خیبر پختونخوا نےکے پی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانےکا اشارہ دے دیا
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 26 ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائرکردیا
ایران اسرائیل جنگ بندی میں وزیراعظم کا بڑا کردار، اس سیز فائر کے پیچھے بھی وردی ہے: محسن نقوی
خواجہ آصف کی کڑی تنقید: اسپیکر نے اپنی تنخواہ کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا
سوات واقعے میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنے آئی ہے: چیئرمین انسپیکشن ٹیم کا عدالت میں اعتراف
کے پی میں عدم اعتماد کی تجویز زیر بحث نہیں، صوبے کو بحران میں ڈالنے کا کام نہیں کرینگے: عرفان صدیقی
سرمایہ کار پراعتماد، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار سے اوپر چلاگیا
تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دینے میں سب سے آگے، 545 ارب کا تاریخی ٹیکس ادا کیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر