کراچی(نیشنل ٹائمز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز سے ہی زبردست تیزی کا سلسلہ برقرار ہے۔
مالی سال کے پہلے روز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھ جارہی ہے اور انڈیکس میں روزانہ کی بنیاد پر نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔گزشتہ روز بھی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار کی سطح عبور کرگیا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعرات کے روز بھی کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی جارہی ہے اور انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی سطح عبور کرچکا ہے۔آج کاروباری دن کے آغاز میں ہی 100 انڈیکس میں 727 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور انڈیکس نئی بلند ترین سطح 131071 پوئنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 5 روز میں تقریباً 9 ہزار پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔
سرمایہ کار پراعتماد، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار سے اوپر چلاگیا
