کراچی(نیشنل ٹائمز) قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی۔
ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 15 بیسزپوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 11.91فیصد سے 11.76 فیصد ہوگئی۔اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 30 بیسزپوائنٹس کی کمی کے بعد 10.90سے کم ہو کر 10.60 فیصد پر آگئی۔اسلامک سیونگ اکاؤنٹ میں منافع کی شرح میں 59 بیسزپوائنٹس کی کمی کے بعد 9.75 فیصد ہوگئی جب کہ شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع 24 بیسز پوائنٹس کم کرکے 13.20 فیصد کردیا گیا۔
قومی بچت اسکیموں پرشرح منافع میں کمی
