پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور نہیں: رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے خیبر پختون خوا کی حکومت گرانے کی کسی نے کوئی بات نہیں کی ، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی متعدد بار پیش کش کی لیکن پی ٹی آئی مسلسل مذاکرات سے انکاری رہی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 2018 میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے اقتدار میں آئی تھی، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس کو دوبارہ کندھوں پر اٹھا کر اقتدار دے، پی ٹی آئی کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے اپنے فیصلوں اور طرز سیاست کی وجہ سے اس جگہ پر پہنچے ہیں، پی ٹی آئی اپنی صوبائی حکومتیں نہ توڑتی تو شاید 9 مئی بھی نہ ہوتا، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو کہا کہ آپ بھلے میرے پاس نہ آئیں، اسپیکر چیمبر میں بات کرلیں میں وہاں آجاؤں گا، پی ٹی آئی جمہوریت کو ڈائیلاگ سے نہیں، ڈیڈلاک سے چلانا چاہتے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے خیبرپختون خوا کی حکومت گرانے کی کسی نے کوئی بات نہیں کی، پی ٹی آئی کی حکومت اور بانی پی ٹی آئی کی امانت کو گنڈاپور اچھے طریقے سے سنبھالے ہوئے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور نہیں، پی ٹی آئی پرامن احتجاج کرے گی اور قانون ہاتھ میں نہیں لے گی تو وہ احتجاج ان کا جمہوری حق ہے۔واضح رہے کہ بدھ کو خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ جتنا زور لگانا ہے لگالیں، آئینی طریقے سے حکومت نہیں گراسکتے اور میں تمام اداروں اور ریاست کو چیلنج کرتا ہوں اگر حکومت گرا دی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔



  تازہ ترین   
گورنر خیبر پختونخوا نےکے پی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانےکا اشارہ دے دیا
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 26 ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائرکردیا
ایران اسرائیل جنگ بندی میں وزیراعظم کا بڑا کردار، اس سیز فائر کے پیچھے بھی وردی ہے: محسن نقوی
خواجہ آصف کی کڑی تنقید: اسپیکر نے اپنی تنخواہ کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا
سوات واقعے میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنے آئی ہے: چیئرمین انسپیکشن ٹیم کا عدالت میں اعتراف
کے پی میں عدم اعتماد کی تجویز زیر بحث نہیں، صوبے کو بحران میں ڈالنے کا کام نہیں کرینگے: عرفان صدیقی
سرمایہ کار پراعتماد، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار سے اوپر چلاگیا
تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دینے میں سب سے آگے، 545 ارب کا تاریخی ٹیکس ادا کیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر