کراچی (نیشنل ٹائمز) عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری ہوگئی ، اسٹیٹ بینک کے ذخائر فنڈ کے مقررہ 14 ارب ڈالر ہدف سے زائد ہوگئے ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2025 کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ 14.51 ارب ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025 میں زرمبادلہ ذخائر 5.12 ارب ڈالر بڑھے ہیں، مالی سال 24 کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 9.39 ارب ڈالر تھے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ بہتری اور متوقع ان فلوز وقت پر موصول ہونے سے زر مبادلہ ذخائر بہتر ہوئے۔اسی دوران آئی ایم ایف کی ایک اور شرط بھی پوری ہوگئی اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر فنڈ کے مقررہ 14 ارب ڈالر ہدف سے زائد ہوگئے۔