چین کی مصنوعی ذہانت میں پیش رفت کینسر کی تشخیص کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی

ہانگ ژو(شِنہوا)چینی محققین نےطبی ٹیکنالوجی میں ایک تاریخی پیشرفت کے طور پر ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) نظام متعارف کرایا ہے جو معیاری سی ٹی سکین کے ذریعے ابتدائی مرحلے کے معدے کے کینسر کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ پیشرفت دنیا بھر میں کینسر کی تشخیص کو یکسر تبدیل کرسکتی ہے۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چینی سائنسدان اور ٹیکنالوجی کمپنیاں اے آئی سے چلنے والی صحت کی دیکھ بھال میں عالمی قیادت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جس کے مہلک بیماری کے خطرے سے دوچار لاکھوں افراد پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔
گریپ ماڈل ژے جیانگ کینسر ہسپتال اور علی بابا کی ڈی اے ایم او اکیڈمی کے باہمی تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ابتدائی کینسر کی تشخیص میں ایک نمایاں پیشرفت کی عکاسی کرتا ہے۔
گزشتہ ہفتے نیچر میڈیسن نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح اے آئی نان کنٹراسٹ سی ٹی امیجنگ سے معدے کے ٹیومر کی نشاندہی کرسکتا ہے، ایک ایسا طریقہ جسے پہلے معدے کے کینسر کی سکریننگ کے لئے نسبتاً غیر موثر سمجھا جاتا تھا۔
معدے کا کینسر خاص طور پر ایشیا میں سب سے مہلک بیماریوں میں سے ایک ہے۔ چین کے قومی کینسر مرکز کے مطابق ملک میں سالانہ 3 لاکھ 60 ہزار نئے کیسز اور2 لاکھ 60ہزار اموات ریکارڈ کی جاتی ہیں جس میں دیر سے تشخیص کی وجہ سے 5 سال کی بقا کی شرح 30 فیصد سے بھی کم ہے۔
اس کے برعکس جن مریضوں میں کینسر کی پہلے مرحلے پر تشخیص ہوتی ہے ان کی بقا کی شرح 90 فیصد سے زائد ہوتی ہےتاہم اکثر مریض مہنگے، تکلیف دہ اور غیر آرام دہ ہونے کے باعث روایتی سکریننگ کے طریقے جیسے اینڈوسکوپی سے گریز کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر