چین نے سائنس و ٹیکنالوجی اور صنعتی اختراع کے انضمام کو مضبوط کرنے کے لئے نیا فنڈ قائم کردیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نیشنل نیچرل سائنس فاؤنڈیشن (این ایس ایف سی) نے “پرائیویٹ انٹرپرائز انوویشن اینڈ ڈیویلپمنٹ جوائنٹ فنڈ” کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد نجی کمپنیوں کو قومی بنیادی تحقیق میں باضابطہ طور پر شرکت کے قابل بنانا ہے۔
اس فنڈ کے طریقہ کار کے تحت نجی ادارے اپنی مخصوص اختراعی ضروریات کی بنیاد پر اہم تحقیقی چیلنجز کی نشاندہی کریں گے اور مشترکہ فنڈ سے ملک بھر کے ممتاز محققین کو ان مسائل حل کرنے کے لئے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
این ایف ایس سی کے ڈائریکٹر ڈو شیان کانگ نے کہا کہ فنڈ کا مقصد این ایف ایس سی کے رہنما کردار کو استعمال میں لاتے ہوئے اختراعی سوچ رکھنے والی نجی کمپنیوں کو بنیادی تحقیق میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ترغیب دینا ہے۔
اس اقدام کا مقصد چین کے سرفہرست سائنسی وسائل کو کلیدی ٹیکنالوجی شعبوں میں بنیادی سائنسی مسائل پر مرکوز کرنا ہے۔ یہ فنڈ ان تحقیقی شعبوں پر توجہ دے گا جو قومی اقتصادی و سماجی ترقی کی فوری ضروریات سے ہم آہنگ ہوں۔ اس طریقہ کار کا مقصد ٹیکنالوجی اور صنعتی اختراع کے درمیان گہرا انضمام پیدا کرنا، نجی شعبے کی اختراعی صلاحیت کو متحرک کرنا اور چین کی اختراع پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی میں نئی جان ڈالنا ہے۔
فنڈ کی ابتدائی شراکت دار 4 بڑی دواساز کمپنیاں ہیں جن میں ہینگ روئی فارماسیوٹیکلز، مائندرے بائیومیڈیکل، سنگ کلین میڈیکل اور چھی لو فارماسیوٹیکلز شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر