“عائشہ آپا کی تنہا موت: ماں کی خاموشی، بچوں کی بے نیازی”

سارہ حسین

کراچی، ڈیفنس کے ایک خاموش فلیٹ میں کل ایک بدبو دار لاش ملی۔ یہ لاش کسی بے نام، لاوارث، بے گھر خاتون کی نہیں تھی۔ یہ تھیں عائشہ آپا۔ وہی جگت عائشہ، جو کبھی کراچی کی سڑکوں پر اپنی نئی پراڈو چلاتی تھیں، غریبوں کے گھروں میں راشن پہنچاتی تھیں، بچوں کی فیسیں بھرتی تھیں، اور ہر کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لاتی تھیں۔

کہا جاتا ہے “ماں” کبھی کسی سے خفا نہیں ہوتی۔ مگر شاید “اولاد” ہونا سیکھنے کے لیے بھی انسان کو شعور چاہیے۔

عائشہ آپا کی زندگی کا المیہ اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے اپنے دل پر پتھر رکھ کر اپنی ساری جائیداد اپنے بچوں کے نام کردی۔ اُس دن کے بعد نہ فون کی گھنٹی بجی، نہ دروازے پر دستک ہوئی۔

ان کا ایک بیٹا کراچی ڈیفنس میں چار کنال کے محل نما گھر میں خوشحال زندگی گزار رہا ہے۔ دوسرا بیٹا اسلام آباد میں فارم ہاؤس اور بحریہ کی کوٹھیوں کا مالک ہے۔ لیکن ماں؟ ایک سنسان فلیٹ میں، تنہا، زخمی، بھوکی، بوسیدہ اور آخرکار ایک بدبو بن کر رہ گئی۔

کبھی وہ ساری رات فلیٹ کے باہر ٹہلتی تھیں، کبھی بڑبڑاتیں، کبھی زار و قطار روتی تھیں، اور آخر میں خاموشی میں دفن ہو گئیں۔ کئی دن گزر گئے، کوئی حال پوچھنے نہ آیا، یہاں تک کہ ان کے جسم کی بو نے آواز لگائی۔

کیا یہ ماں کی قسمت تھی؟ یا اولاد کی سنگدلی؟
یہ کہانی صرف عائشہ آپا کی نہیں ہے۔ یہ ہر اُس ماں کی کہانی ہے جو اپنی ساری زندگی بچوں پر قربان کر دیتی ہے، اور بدلے میں تنہائی، بیماری اور بے بسی پاتی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر