اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

کراچی(نیشنل ٹائمز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 11فیصد پربرقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال 2بارشرح سود مستحکم جبکہ 2بارپالیسی ریٹ میں کمی کی گئی،مہنگائی کی سطح سال بسال 3.5 فیصد بڑھی،تجارتی خسارے میں مستقل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔مالی سال 26 کے بجٹ کے چند اقدامات درآمدات بڑھا کر اس تجارتی خسارے میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں،مالی سال 25 کی حقیقی جی ڈی پی عبوری طور پر 2.7 فیصد بتائی گئی ہے۔6 جون کو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 11.7 ارب ڈالر ہوگئے،تیل کی عالمی قیمتیں تیزی سے بحال ہوئی ہیں۔مہنگائی 5 تا 7 فیصدرہنے کی توقع ہے،اپریل 2025میں جاری کھاتہ تقریبا متوازن رہا،جولائی تا اپریل مالی سال 25 کے دوران مجموعی سرپلس 1.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔درآمدات میں اضافہ جبکہ برآمدات میں کمی آئی ہے،بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات بہتررہیں تاہم جون 2025 کے اختتام تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر تقریبا 14 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر