پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرےگا، وزیراعظم کا بین الاقوامی پلیٹ فارم سے بھارت کو پیغام

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف کا دو شنبے میں بین الاقوامی گلیشیئر تحفظ کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا پاکستان میں 13 ہزار گلیشیئرز ہیں جن کا تحفظ ہمارے لیے بہت اہم ہے، پاکستان کے پانی کا نصف حصہ گلیشیئرز سے حاصل ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، زہریلی گیسوں کے اخراج میں انتہائی کم حصہ ہونے کے باوجود پاکستان دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 2022 میں ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلاب اور طوفانی بارشوں کا سامنا کرنا پڑا، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ایکو سسٹم بھی متاثر ہو رہا ہے۔وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا ترقی یافتہ ممالک ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ترقی پذیر ممالک میں ارلی وارننگ سسٹم میں سرمایہ کاری بڑھائیں۔بھارتی آبی جارحیت پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے، پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرےگا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر