آذر بائیجان کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)آذربائیجان میں جاری پاکستان، ترکیے ، آذربائیجان سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آذربائیجان الہام علیوف نے کہا کہ پاکستان،ترکیے اور آذربائیجان مشترکہ تاریخ اور ثقافت میں بندھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2020 میں ہونے والی جنگ میں ترکیے اورپاکستان نے ہماری بھرپور مدد کی، پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان مشترکہ اہداف کے حصول کےلیے مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔صدر الہام علیوف نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور اس حوالے سے سرمایہ کاری کے منصوبوں کا جائزہ لے رہےہیں۔صدر آذربائیجان نے کہا کہ پاکستان اور ترکیےکے ساتھ دفاع سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، تینوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں اور یہ تعاون علاقائی استحکام کےلیے اہم ہے۔سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ تینوں ملکوں کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پرمبنی ہیں اور تینوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کومضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔طیب اردوان کا کہنا تھا یقین ہے کہ آذربائیجان کے آزاد ہونے والے علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر