پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطوں کے بعد بھارتی فوج کا بیان بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان نے اعتماد سازی کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی فوج کے مطابق پاکستان اور بھارت نے الرٹ کی سطح کم کرنے کے لیے اعتماد سازی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ ہوا تھا جو دونوں ممالک کے درمیان سیزفائر کے بعد تیسرا رابطہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں ڈی جی ایم اوز نے زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اگرچہ اس رابطے کی تفصیلات کسی بھی جانب سے منظرعام پر نہیں آئیں۔تاہم باخبر ذرائع نے روزنامہ جنگ اور دی نیوز کو بدھ کی شام بتایا کہ دونوں ممالک نے سیزفائر برقرار رکھنے اور سابقہ رابطے (جو پیر کو ہوا تھا) میں طے شدہ تھا کہ ’اسٹیٹس کو‘ کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر