آذربائیجان نے دنیا کو دکھا دیا کہ ہم حقیقی بھائی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر الہام علیوف سے آج دوپہر گفتگو کی جس میں آذربائیجان کی بھرپورحمایت پرشکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ جنوبی ایشیائی بحران میں آذربائیجان نے پاکستان کا ساتھ دےکربھائی چارےکا ثبوت دیا، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید بڑھانے پربات چیت ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کی سرمایہ کاری پاکستان میں بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوا، صدر الہام علیوف کو اسلام آباد دورے کی دعوت دہرائی ہے۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پاکستان سے یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا دونوں ملک ہمیشہ سچے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کا اظہار ہوا ہے۔وزیراعظم نے بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کرےگا۔آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔آذربائیجان کے صدر نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، صدر الہام علیوف نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر