عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دیدیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معروف عالمی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی سسٹر آرگنائزیشن بیرن نے اپنی رپوررٹ میں کہا ہےکہ اگر سرمایہ کاروں نے پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو وہ پچھتائیں گے۔ رپورٹ میں کہاگیاہےکہ بھارت کے ساتھ حالیہ مسلح جھڑپ شاید پاکستان کی بحالی کو متاثر نہ کرے تاہم ملک کی اپنی کمزور معاشی بنیادیں مسئلہ بن سکتی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 3 گنا ہو چکا ہے، مہنگائی تقریباً 40 فیصد سالانہ سے صفر کے قریب آگئی ہے، 2031 میں میچور ہونے والے یوروبانڈز کی قیمت ڈالر میں 40 سینٹ سے بڑھ کر 80 سینٹ ہو گئی ہے ساتھ ہی ابھرتی منڈیوں کےکمزورقرض خریدنےوالی سینڈگلاس کیپیٹل مینجمنٹ سمجھتی ہے کہ پاکستان اب اتناخطرناک نہیں رہا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حالات نے شہباز شریف اور ان کے فوجی ساتھیوں کو اقتصادیات اور زندگی میں بہترین ترغیبوں میں سے ایک عطا کی ہے۔ماہر اقتصادیات سیلمی کہتے ہیں کہ موجودہ بہتر صورتحال کا شہباز شریف اور ان کے رفقا کو کچھ کریڈٹ ملنا چاہیے۔ پاکستان کی موجودہ استحکام کی کوششیں 23-2022 میں قریب قریب دیوالیہ ہونے کے تجربے سے شروع ہوئیں، اس وقت اکاؤنٹ کا توازن مثبت ہے۔سینڈ گلاس کیپیٹل مینجمنٹ کے سرمایہ کاری کے شعبے کے سربراہ جینا لوزوسکی نےتبصرہ کیاہےکہ ‘پاکستان از اے گڈسٹوری ‘۔والٹن کیپیٹل مینجمنٹ کی چیف انویسٹمنٹ آفیسر ایلسن گراہم نےتبصرہ کیاکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سود کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کر دی، جس سے ملک کساد بازاری میں تو چلا گیا لیکن مہنگائی پر قابو پا لیا گیا۔بیرن نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہاہےکہ استحکام ایک بات ہے لیکن ترقی کچھ اور ہے، پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام ایسی اصلاحات کا مطالبہ کرتا ہے جو طاقتور طبقے کے مفادات یا عام آبادی کے ساتھ مقبول نہیں ہوں گے۔ پاکستان کواپنی ٹیکس آمدن بڑھانے اوربجلی کی سبسڈی میں کٹوتی جیسے مشکل کام کرنے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر