قومی اسمبلی میں افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے متحد ہوکر پاکستان کیلئے کردار ادار کیا اور ہم نے تمام جماعتوں کی مشاورت سے یہ قرارداد تیار کی ہے۔قرارداد کے متن کے مطابق قوم نے تمام اختلافات سے بالاتر ہوکرقیادت کے پیچھے ایک آواز ہوکراتحاد کا مظاہرہ کیا، ایوان پاکستانی افواج کو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جرات پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افواج نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کےخلاف انتہائی ذمہ داری اورمناسب ردعمل سے دفاع کیا، یہ ایوان دھرتی ماں کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، یہ ایوان شہدا کی قربانی کو قومی فخر،اتحاد اور حوصلے کی علامت قرار دیتا ہے۔قرارداد کے متن کے مطابق ایوان ان دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے پاکستان کی حمایت کی، یہ ایوان علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خطے میں دیرپا امن صرف سنجیدہ اور منظم مذاکرات سے ہی ممکن ہے، حکومت مسئلہ کشمیرکے حل کیلیے بین الاقوامی برادری کو متحرک کرے، یہ ایوان سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیتا ہے، یہ ایوان پاکستان کے پانی کے حقوق کے تحفظ کو قومی سلامتی کا اہم جزو قراردیتا ہے۔
قومی اسمبلی نے یہ قرارداد متقفہ طور پر منظور کرلی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کا مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا اور 3 رافیل طیاروں سمیت 6 جنگی جہاز گرائے، بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بُنیان مّرصُوص لانچ کیا۔آپریشن میں پاکستان کے تباہ کن جواب میں بھارتی دفاعی نظام نیست و نابود ہوگیا، دشمن فوج نے نقصان کا اعتراف کیا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر