بھارت کی جانب سے طیارے گرنے کے بالواسطہ اعتراف کے بعد رافیل بنانیوالی کمپنی کے شیئرز  مزید گرگئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)گزشتہ روز بھارت کی مسلح افواج کے افسران کی میڈيا بریفنگ میں بھارتی ائیر مارشل اے کے بھارتی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہیں؟ اس کے جواب میں کہاکہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں اور میں اس سے زیادہ تفصیل نہيں بتاسکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے۔ائیر مارشل اے کے بھارتی کے اس اعتراف کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کے شیئرز آج مزید 5.59 فیصد گرگئے۔گزشتہ 5 روز کے دوران داسو ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں مجموعی طور پر 10.33 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ اس سے پہلے کے 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا تھا۔خیال رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی طیاروں نے پاکستان میں مختلف مقامات پر حملے کیے جس کا فوری اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج نے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی طیارے تباہ کردیے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر