پاکستان کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں، مودی حکومت کو مزیدکسی مہم جوئی کا آغاز نہیں کرنا چاہیے: بھارتی رکن پارلیمنٹ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) بھارتی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ششی تھرور نے کہا کہ کچھ دوستوں سے سنا ہے کہ پاکستان کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں، میں نہیں سمجھتا مودی حکومت کو مزیدکسی مہم جوئی کا آغاز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کوبحال کرنے میں کچھ وقت لگے گا تاہم پاک بھارت جنگ بندی کی ستائش کرتا ہوں۔ششی تھرور کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو بچھڑے خاندانوں کو ملنے کی اجازت دی جانی چاہیے، ذاتی طور پر لوگوں سے لوگوں کے رابطے کے حق میں ہوں، ویزے جاری ہونے چاہئیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کا مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا اور 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز گرائے اور گزشتہ رات میں آپریشن بُنیان مّرصُوص لانچ کیا۔پاکستان کے تباہ کن جواب میں بھارتی دفاعی نظام نیست و نابود ہوگیا اور دشمن فوج نے نقصان کا اعتراف کرلیا۔بھارتی حکام کی جانب سے اس سے قبل 3 طیارے گرنے کی تصدیق کی گئی تھی تاہم اب پہلی بار بھارتی فضائیہ نے بالواسطہ طورپر رافیل طیارے پاک فضائیہ کے ہاتھوں گرائے جانے کا اعتراف کیا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر