عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑے کی ہدایت کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام پارٹی قیادت کو پہنچا دیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کوپی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو پہنچایا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانےکا امکان ہے۔اس حوالے سے جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب کہیں گے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں گا۔دوسری جانب سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، فی الحال اس معاملے پر کوئی مؤقف نہیں دینا چاہتا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر