راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے نماز فجر ادا کرنے کے بعد قرآن پاک کی سورۃ الصف کی تلاوت کی ۔ اس سورہ (آیت 4) میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ”إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ” ترجمہ:-”بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔” آرمی چیف نے تلاوت کلام کے بعد دعا کی اور پاکستان کے آپریشن “بنیان مرصوص”کے تحت بھارت پر میزائل حملے شروع کیے گئے۔”بنیان مرصوص”کا مطلب سیسہ پلائی دیوار ہے۔
پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن ” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” شروع کردیا گیا ہے، آپریشن کے آغاز پر براہموس سٹوریج سائیٹ،ائیر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آپریشن” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” کا باقاعدہ آغاز ہفتہ کی علی الصبح کر دیا ہے ۔ پاک فوج نے آپریشن کے آغاز پر ہی بھارت کی دفاعی تنصیبات پر میزائل داغے ہیں جس سے اب تک براہموس کی سٹوریج تباہ ہوگیا ہے۔ پاک فوج کے آپریشن کے دوران ائیر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے۔پاک فوج نے میزائل داغے جس سے پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ بھی تباہ ہو گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے پوری طاقت کے ساتھ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کا آغاز بھارت کی ان بیسز کو ہدف بناتے ہوئے کیا گیاجہاں سے پاکستان کی مساجد،خواتین اور بچوں پر حملے کیے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے 3 فتح میزائل فائر کیے گئے جن کا ہدف بیاس کے علاقے میں براہموس سٹوریج سائیٹ،ائیر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ تھا ، ان تینوں تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔



