بھارت کو اس کے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ کرتے ہیں: پاکستان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایک بار پھر پہلگام واقعے کا پاکستان پر الزام مسترد کرتے ہیں اور بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا بھارتی سیکرٹری خارجہ نے گزشتہ روز بریفنگ میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے، بھارت اپنا ریکارڈ درست کرے، پاکستان نے نیک نیتی کے ساتھ پہلگام واقعےکی غیرجانب دارانہ عالمی تحقیقات کی پیشکش کی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ مقدمے کا فیصلہ بھارتی ہچکچاہٹ کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکا جب کہ سمجھوتہ ایکسپریس میں 40 پاکستانیوں کے قتل کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا، انڈیا کو اس کے جرائم کا ذمہ دار ٹہھرانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔شفقت علی خان نے مزید کہا کہ کیا کسی ملک کو سوشل میڈیا کی بنیاد پر حملے کی اجازت دی جاسکتی ہے؟ بھارت کے جنگی جنون سے امن کو خطرہ لاحق ہے، دوسرے ممالک میں بھارت کے قاتل اسکواڈ کا سب کو علم ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انڈس واٹر ٹریٹی کو معطل کرنابھارت کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں کو اہمیت نہ دینے کی نشانی ہے، سندھ طاس معاہدے دوطرفہ نہیں بلکہ عالمی معاہدہ ہے۔علاوہ ازایں اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکو ٹیلی فون کیا جس دوران اسحاق ڈار نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت سے متعلق برطانوی وزیر کو آگاہ کیا۔اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کو بتایا کہ بھارتی حملوں میں معصوم خواتین، بچے اور بزرگ شہید ہوئے، پاکستان نےبین الاقوامی قوانین اور یواین چارٹر کی خلاف ورزی پر صبر کا مظاہرہ کیا مگر پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کےدفاع کےلیے پرعزم ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر