بھارت نے لگاتار تیسری رات حملہ کیا، اسے سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہیگا: پاکستانی سفیر برائے امریکا

گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو نشانہ بنانے کی انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی، بھارت نے واضح طور پر پی ایس ایل میں خلل ڈالنے کے لیے ایسی حرکت کی ہے۔ان کا کہنا تھا غیر ملکی کھلاڑی ہمارے مہمان ہیں، کھلاڑیوں کا ذہنی سکون اولین ترجیح ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے راولپنڈی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں 31 ڈرون بھیجے گئے، راولپنڈی میں بھیجے گئے 3 ڈرونز میں سے ایک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کے قریب تباہ ہوا۔بھارتی ڈرون حملوں کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں پی ایس ایل کے باقی میچز کو پاکستان سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیان شب آزاد کمشیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں 5 مقامات پر حملے کیے گئے تھے جس میں 50 کے قریب پاکستانی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ پاکستانی فورسز نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 3 جدید ترین رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جنگی طیارے اور 2 ڈرون تباہ کیے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہیڈ کوارٹر سمیت کئی فوجی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا۔گزشتہ روز وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جوابی دفاعی کارروائی میں 40 سے 50 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا بزدل بھارت نے سول آبادی کو نشانہ بنایا جبکہ پاکستان نے بھارتی فوجی چیک پوسٹوں کو ٹارگٹ کیا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر