ایل او سی پر بھارت کے 50 کے قریب فوجی مارے، پاکستان کا جواب ضرور آئیگا جسے دنیا یاد رکھے گی: وزیر اطلاعات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے بزدل بھارت نے تاریکی ہے پاکستان پر حملہ کیا، اس نے دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی رافیل کی شکل میں استعمال کی، بھارت کو بہت غرور و ناز تھا وہ خاک میں مل چکا ہے، پاکستان قوم ہر موقع ہر اکھٹی ہو جاتی ہے، یہ پانچ انگلیاں مل کر زور دار مکا ثابت ہوتی ہیں، یہ بھارتی جہاز نہیں گرے بلکہ بھارتی قوم کا غرور خاک میں ملا ہے، اپنے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا،ان کا کہنا تھا رافیل کمپنی کے شیئرز 18 فیصد گرے ہیں، وہ جس طریقے سے پاکستان کا نقصان کرنا چاہتے تھے اس میں ناکام ہوئے، اب بھارت نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے حکمت عملی تبدیل کی ہے، پاکستانی عوام ہمیشہ ایسی صورتحال میں اکھٹی ہوکر مقابلہ کرتی ہے، دشمن اپنے مقاصد کے لیے اعلیٰ سے اعلیٰ ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے، اب تو رافیل بنانے والے بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا ہم ان کو چائے پلانے کو تیار تھے لیکن اس بار دشمن بھاگ گیا، ہم نے اس بار چائے کی اسے ہوم ڈلیوری کی ہے، پاکستانی ادارے اور افواج ہر سازش کا سینہ تان پر مقابلہ کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا اب بھارت نے ڈرون بھیجنے شروع کر دیے ہیں، ہم نے 25 ڈرونز مار گرائے،کچھ کو جیم کر کے اور کچھ کو ائیر ڈیفنس سسٹم سے گرایا گیا، بھارت رافیل اور دیگر جہازوں کا ملبہ چھپانا چاہتا تھا، گرائے گئے تباہ شدہ ڈرونز کا ملبہ ہم اپنے عجائب گھر میں رکھیں گے، ان 25 ڈرونز کو گرا کر ہم نے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا ایل او سی پر ہم نے بھارت کے 40 سے 50 فوج ہلاک کیے ہیں، جو بہت بڑی کامیابی ہے، بھارت سولین آباد کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن ہم سویلینز کو نشانہ نہیں بنا رہے، ہم ٹھوس اور مؤثر جواب دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی جنگ میں بھی بھارت کو شکست دی ہے، بھارت کو شرم آنی چاہیے، بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بھی بے پناہ نقصان اٹھایا ہے، پاکستان نے اپنا دفاع کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے افواج کو مؤثر اور بھرپور جواب دینے کا مکمل اختیار دے دیا ہے، اب یہ معاملہ آگے کہاں جاتا ہے اس کا فیصلہ ہم کریں گے، ہمارا جواب آئے گا اور ضرور آئے گا، جلد آئے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا، ایسا جواب ہوگا کہ دنیا یاد رکھے گی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر