پاک بھارت کشیدگی: سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم، عوام جھوٹی خبروں سے محتاط رہیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)۲۵ اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون گرائے جانے کے باوجود سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہے، اشیاء مہنگی ہونےکی خبریں پھیلائی جانے لگی ہیں۔سرکاری افسروں کے نام سے جعلی پیغامات گردش کر رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک جعلی نوٹیفکیشن ڈی سی لاہور کے نام سے پھیلا جس میں لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 8 اور عسکری 11 سے لوگوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی تھی۔جیو فیکٹ چیک کی ٹیم نے اس نوٹیفکیشن کا تجزیہ کیا اور اسے فیک پایا۔ ڈی سی لاہور نے جیو فیکٹ چیک کی ٹیم کو کنفرم کیا کہ ان کے دفتر سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔اسی دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے بھی ایسی فیک نیوز کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں سائرن بجنے کی جھوٹی خبریں پھیلا کرہیجانی کیفیت پیدا کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ خوداعلان کرے گی، امن و امان میں خلل ڈالنے والے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر