بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر کی دو پوسٹوں پر گھٹنے ٹیک دیے، سفید جھنڈا لہرا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی بٹل سیکٹر کے سامنے دو پوسٹوں پر گھٹنے ٹیک دیے اور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے دونوں پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر دھرمسال پوسٹ 1 اور 2 میں بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیکے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہے، بھارتی فوجی کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج مؤثر اور بھرپور جواب دے رہی ہے۔قبل ازیں پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی مزید دو پوسٹس کو تباہ کیا، ایل او سی پر کوٹ کٹھیرہ کوٹلی سیکٹر میں بھارتی پوسٹ تباہ کردی گئی جبکہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گول ٹیکری پوسٹ بھی تباہ کی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوٹیج میں پوسٹ کے تباہ ہونے کے بعد دھواں نکلنے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔پاک فوج کے بھرپور اور تابڑ توڑ حملے کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر