پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ ملوث نکلی، خفیہ دستاویزات لیک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کی خفیہ مبینہ دستاویزکشمیری تنظیم ٹی آر ایف کی جانب سے جاری کی گئی ہیں جس میں را کے مبینہ لیک دستاویز میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی مکمل منصوبہ بندی موجود ہے۔لیک ہونے والی دستاویزات میں سامنے آیا ہے کہ ضلع اننت ناگ میں ایک کارروائی عمل میں لائی جائے گی، میڈیا کو 36 سے 48 گھنٹے پہلے واقعےکی جگہ متحرک کیا جائےگا اور سیاحوں کی آمدورفت کی نگرانی کے بہانے فیلڈ آپریٹرز لگائے جائیں گے۔ویب سائٹ پر را دستاویزات کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملےکے 2 سے 4گھنٹےکے اندر اے آئی سسٹم کے تحت گواہوں کے بیانات لیے جائیں گے، دھندلی ویڈیوز کی مدد سے واقعے کی تصویریں دوبارہ بنائی جائیں گی، مرکزی ہیش ٹیگ کے بجائے 200 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے غلط معلومات کی مہم چلائی جائے گی۔ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان پرالزام لگانے کے لیے ٹرینڈز کو بغیر کنٹرول کے پھیلایا جائے گا اور بحث کا رخ کشمیر سے ہٹاکر عالمی اسلامی سازشوں کی طرف موڑنے کی کوشش کی جائے گی۔ویب سائٹ پر را دستاویزات کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آپریشن امریکی نائب صدر جےڈی وینس کی سفارتی موجودگی میں کیا جائے گا، واقعے کو ابھارنے کے لیے یہ وقت بہت اہم ہوگا، شوپیاں میں متبادل نظام فعال کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی حکومت خفیہ دستاویز لیک ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے، لیک ہونے والی دستاویز پر کسی کے دستخط نہیں ہیں۔واضح رہے کہ بھارت نے پہلے پہلگام حملے کا الزام ٹی آر ایف پر لگایا جسے ٹی آر ایف نے مسترد کردیا تھا، جس گروپ پرالزام لگا انہوں نے اپنی ویب سائٹ پردعویٰ کیا یہ ڈاکومنٹ را کا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر