حوثیوں کا حملہ، امریکی طیارہ بردار جہاز سے ایف 18 طیارہ سمندر میں گرنے کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکی بحریہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ طیارے کے ساتھ اسے کھیچنے والا ٹریکٹر بھی سمندر میں گرا اور اس واقعے میں ایک اہلکار زخمی ہوا تاہم بحریہ نے اس واقعے کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔اب امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جہاز کے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے سے بچنے کی کوشش کے دوران طیارہ سمندر میں گرا۔ذرائع نے بتایا کہ حوثیوں کے حملے سے بچنے کے لیے طیارہ بردار بحری جہاز نے تیزی سے اپنا رخ موڑا، اس دوران طیارے کو جہاز میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جارہا تھا تاہم جہاز کے تیزی سے رخ موڑنے کے باعث طیارہ قابو سے باہر ہوگیا۔ایک اور ذرائع نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ سمندر میں گرنے والے ایف 18 طیارے کی قیمت 6 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری جہاز دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز ہیں لیکن اپنے حجم کے لحاظ سے حیرت انگیز طور پر تیزی سے حرکت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کسی میزائل حملے کے دوران طیارہ بردار بحری جہاز سیدھی سمت میں جانے کے بجائے بار بار اور تیزی سے اپنا رخ تبدیل کرتے رہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر