اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جیو نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے ویزے منسوخ کیے جانے کے بعد وطن واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کو مشکلات اور ہراسانی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق وطن واپسی پرپاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ اٹاری بارڈر پر پہنچا تو بھارتی عملے نے ان سے پاسپورٹ لے لیے۔حکام کے مطابق بھارتی سکیورٹی اہل کاروں کی موجودگی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی عملے سے بدتمیزی بھی کی گئی۔
ویزے منسوخی کے بعد بھارت سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو ہراسانی کا سامنا



