چین توانائی کے شعبے میں نجی معیشت کو فروغ دے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین نے توانائی کے شعبے میں نجی معیشت کی ترقی کو تیز کرنے اور نجی اداروں کی صنعتی ماحول دوست ، کم کاربن منتقلی کو آگے بڑھانے میں زیادہ کردار ادا کرنے میں رہنمائی کے لئے نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں۔
قومی توانائی انتظامیہ کے پیرکے روزجاری کردہ ایک مراسلے کے مطابق ان اقدامات میں نجی اداروں کو پن بجلی کی سہولیات، تیل و گیس ذخیرہ کرنے کی سہولیات اور مائع قدرتی گیس کے ٹرمینلز جیسے توانائی کے بنیادی سہولیات کے منصوبوں میں سرمایہ کاری اور تعمیر میں تعاون شامل ہے ۔ اس کے علاوہ نئے توانائی کا ذخیرہ، ورچوئل پاور پلانٹس، چارجنگ سہولیات اور اسمارٹ مائیکرو گرڈز جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی سےمتعلق اقدامات بھی اس کا حصہ ہے۔
مراسلے کے مطابق نجی اداروں کو توانائی کے شعبے کی بڑی ٹیکنالوجی اختراع میں فعال طریقے سے حصہ لینے اور اپنی تبدیلی اور اپ گریڈیشن کو تیز کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔
انہیں ڈیجیٹلائزیشن اور اسمارٹ اپ گریڈ کو تیز کرنے، قابل تجدید توانائی کی سہولیات میں ٹیکنالوجی اختراع کے فروغ اور وسائل کا استعمال بہتر بنانے کے لئے جدید ری سائیکلنگ ٹیکنالوجیز اور کاروباری ماڈلز تیار کرنے کی بھی ترغیب دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر