اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں گزشتہ دنوں ہونے والے حملے کو بھارتی حکومت کی سازش قرار دینے پر ریاست آسام کی اسمبلی کے رکن امین الاسلام کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلٰی آسام ہمنتا بسوا سرما نے آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے رکن اسمبلی امین الاسلام کی گرفتاری کا حکم دیا۔بسوا سرم نے کہا کہ پاکستان کی حمایت کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور اس معاملے کو منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
پہلگام حملے کو بھارتی حکومت کی سازش قرار دینے پر آسام کے رکن اسمبلی گرفتار



