کسی نے ایڈونچر کی کوشش کی تو اُس کا ماضی سے زیادہ برا حشر ہوگا، اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسحاق ڈارنے وفاقی وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے سے متعلق کوئی شواہد ہیں تو دنیا اور پاکستان کے ساتھ شیئر کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ سری نگر میں ایسے غیر ملکی آئے ہیں جن کے پاس بھاری ہتھیار ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے ان لوگوں کو سری نگر میں رکھا ہوا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دفتر خارجہ بھارتی ہائی کمیشن کو آج طلب کرے گا، جو وہ ہمارے ساتھ کریں گے وہ ان کے ساتھ ہوگا، بھارت نے اگرپاکستانی سفارتخانےکی سکیورٹی واپس لی تو ہم بھی وہی کریں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے جعفر ایکسپریس کے واقعے سے متعلق حقائق اقوام متحدہ میں پیش کیے، بھارت ہمیشہ صرف بلیم گیم کرتا ہے، ہماری ہماری مسلح افواج ہر قسم کے چیلنج کے لیے تیار ہیں، کسی نے کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس کا ماضی سے زیادہ برا حشر ہوگا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر