اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیرملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ سے کم از کم 5 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے جبکہ واقعے 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے حملے میں ایک فرد کی ہلاکت جبکہ 12 کے زخمی ہونے کی خبر دی گئی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کئی برسوں بعد ہونے والا بڑا حملہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور ہلاک افراد کی تعداد کا تعین کیا جارہا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ



