بھارت: ظالم شخص نے پالتو کتے کے پاس آنے والے آوارہ کتے کے بچوں کو دیوار پر پٹخ کر مار ڈالا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں معصوم جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا جہاں آشیش نامی ایک بزنس مین اپنے پالتو کتے کے ساتھ چہل قدمی کیلئے نکلا ہوا تھا کہ اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں اس کے پالتو کتے نے آوارہ کتے کے بچوں کو دیکھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آوارہ کتے کے 5 دن کے 5 بچے پارکنگ کے موجود تھے کہ آشیش نے انہیں دیکھ کر پہلے دیوار اور پھر زور سے زمین پر پٹخ دیا، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس نے معصوم بے زبان بچوں کو پتھر سے بھی مارا جس سے وہ سب مر گئے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی اور اپارٹمنٹ کے مکینوں کی جانب سے آشیش کیخلاف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی جس پر پہلے تو اس نے اپنا جرم ماننے سے انکار کیا لیکن دوران تفتیش آشیش نے بتایا کہ اس نے کتے کے بچوں کو مارا ہے۔آشیش نے بتایا کہ کتے کے بچے اس کے پالتو کتے کے قریب آرہے تھے جس پر کتے کے بچوں کو قتل کیا، آشیش سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو ان بچوں نے کوئی نقصان پہنچایا جس پر اس نے انکار کیا۔پولیس کی جانب سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کے پاس آوارہ کتوں کے خلاف کوئی شکایت ہے جس پر اس نے کہا کہ کبھی کبھار آوارہ کتے بھونکتے اور حملہ کرتے ہیں۔مزید براں پولیس نے بے زبان جانوروں کے ساتھ برا سلوک کرنے پر آشیش کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر