چینی صدر کی مشترکہ مستقبل کے حامل چین۔ ملائیشیا معاشرے کے قیام کے لئے 3 نکاتی تجاویز

پتراجایا(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے مشترکہ مستقبل کے حامل ایک اعلیٰ سطح کے تزویراتی چین۔ ملائیشیا معاشرے کے قیام کے لئے 3 نکاتی تجاویز پیش کی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کے دوران کیا۔سب سے پہلے شی جن پھنگ نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ تزویراتی آزادی کی پاسداری کریں اور اعلیٰ سطح کی تزویراتی ہم آہنگی کو آگے بڑھائیں۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ملائیشیا دونوں خود انحصاری اور طاقت کو برقرار رکھتے ہیں اور بیرونی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے قومی حالات کے مطابق ترقیاتی راستوں پر گامزن رہنے، خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرنے اور اپنے مستقبل کو مضبوطی سے اپنے ہاتھوں میں رکھنے کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چاہئے۔شی جن پھنگ نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ سفارت کاری اور قومی دفاع پر “2+2” مکالمے کا طریقہ کار قائم کریں تاکہ قومی سلامتی، دفاع اور قانون کے نفاذ پر تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کیا جا سکے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ دوسرا، چین اور ملائیشیا کو ترقی کے لئے ہم آہنگی پیدا کرنی چاہئے اور اعلیٰ معیار کے ترقیاتی تعاون کے لئے ایک نمونہ قائم کرنا چاہئے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو ڈیجیٹل معیشت، ماحول دوست معیشت ، سمندری معیشت اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) جیسے جدید شعبوں میں ترقی کو فروغ دینے اور صنعتی چینز، سپلائی چینز، ویلیو چینز، ڈیٹا چینز اور ٹیلنٹ چینز میں مربوط ترقی کو مضبوط بنانے میں مل کر کام کرنا چاہئے۔تیسرا، شی جن پھنگ نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ نسل در نسل اپنی دوستی کو آگے بڑھائیں اور دونوں تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے عمل کو مضبوط کریں۔انہوں نے کہا کہ باہمی ویزا استثنیٰ کے معاہدے کے ساتھ دونوں فریقین کو سیاحت، نوجوانوں اور ذیلی قومی تبادلوں کو بھرپور طریقے سے فروغ دینا چاہئے اور ثقافت، تعلیم، کھیلوں، فلم اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنا چاہئے تاکہ لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دیا جاسکے اور روایتی دوستی کو آگے بڑھایا جا سکے۔چینی صدر نے کہا کہ چین پانڈا کے تحفظ پر ملائیشیا کے ساتھ مشترکہ تحقیق جاری رکھنے کے لئے تیار ہے۔وزیراعظم انور ابراہیم نے صدرشی جن پھنگ کے ملائیشیا کے دورے کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین طویل عرصے سے خلوص نیت سے ملائیشیا کی مدد کر رہا ہے، مشکل وقت اور مشکل حالات میں دکھ درد میں شریک ہے اور ملائیشیا کا قابل اعتماد دوست ہے۔انورابراہیم نے کہا کہ ملائیشیا کے عوام چین اور صدر شی جن پھنگ کی تعریف کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر